۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/ علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطے میں امن و امان اور پولیس محکمے کے حوالے آئی جی گلگت بلتستان سے سیر حاصل گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر نے ممتاز عالم دین و امام جمعہ و الجماعت امامیہ جامع مسجد سکردو علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئی جی نے بلتستان کے علماء کرام بلخصوص شیخ محمد حسن جعفری کے قیام امن، رواداری اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے کردار کو بے حد سراہتے ہوئے توقع ظاہر کیا کہ بلتستان کے مثالی معاشرے کو قائم و دائم رکھنے کے لیے علماء کرام کی رہنمائی بدستور جاری رہے گی۔

اس موقع پر شیخ محمد حسن جعفری کے ہمراہ دیگر علماء بھی موجود تھے جبکہ آئی جی کے ہمراہ ڈی آئی جی بلتستان رینج طفیل احمد میر موجود تھے۔ شیخ محمد حسن جعفری نے خطے میں امن و امان اور پولیس محکمے کے حوالے آئی جی گلگت بلتستان سے سیر حاصل گفتگو کی۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے آئی جی کو قرآن پاک کا نسخہ تحفہ کیا۔ آئی جی گلگت بلتستان نے مرکزی جامع مسجد کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور تاریخی مسجد کی تعمیر و آرائش کو سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .